سرکاری ملازمتوں کی مقررہ عمر کی حد میں 15سال اضافہ کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15سال رعایت دے دی۔سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی رعایت 30 جون 2020 تک برقرارر ہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کی پنشن ختم اور ریٹائرمنٹ کی عمر 55 برس کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گذشتہ سال جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا

گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے قومی سطح پر اخراجات میں کمی کی نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنشن ختم کرنے اور ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے کی پالیسی زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لیے سول سروس ریفارمز لانے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر اخراجات میں کمی لائی جا سکے ۔