چین میں کروناوائرس نے تباہی مچادی ،ایک ہی دن میں 242افراد لقمہ اجل بن گئے

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا انکشاف ہوا ہے اور ایک دن میں 242 افراد کی ہلاکت کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1350 سے تجاوز کر گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے

کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس کے چند گھنٹوں بعد ہی وائرس کے پھیلنے کے مرکز کی نگرانی کرنے والے 2 اعلیٰ سیاست دانوں کو برطرف کردیا گیا جس کے بعد وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی قابلیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1350 سے زائد ہونے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ یہ وبا چند ہفتوں کے دوران مزید پھیل سکتی ہے۔