ترک صدر طیب اردوان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان معزز مہمانوں کو خود گاڑی ڈرائیو کرکےنور خان ایئر بیس سے وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات بھی کریں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایوان صدر میں ترک صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا جائے گا، ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی ترک ہم منصب کا استقبال کریں گے جب کہ ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کل رات8 بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔