پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ترک قونصلیٹ بنانے کی تیاریاں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ترک قونصلیٹ بننے کو تیار ، کراچی میں زیر تعمیر قونصلیٹ کو دنیا بھر میں موجود ترکی کے کسی بھی قونصلیٹ سے بڑا بنائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ترکی دنیا کی سب سے بڑی قونصلیٹ پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کراچی میں ترک قونصلیٹ کی تعمیر کی جا رہی ہے تاہم حکام کی جانب سے خواہش ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کو دنیاکی سب سے بڑی ترک قونصیلیٹ بنایا جائے۔یہ بات بھی قابل غو ر رہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت اور مثالی ہیں۔ اس سے قبل وزیرا عظم عمران خان اور ترک صدر کی ملاقاتیں

بھی خوشگوار رہی۔تاہم آج ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔نور خان ایئر بیس سے ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔