کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کی ٹیم کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی، نیا نام بھی بتادیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے ٹیم کا نام تبدیل کرنے کی “دھمکی” دے دی، نیا نام بھی تجویز کر دیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان درا بلوچ نے کہا ہے کہ جب ہم نے زور دیا کہ ٹیم میں کوئٹہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو شامل کریں تو ندیم عمر نے کہا کہ اگر آپ زیادہ زور دیں گے تو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نام تبدیل کر کے چارسدہ گلیڈی ایٹرز رکھ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تنازعے کا شکار ہو گئی ہے۔بلوچستان حکومت نے الزام عائد کیا ہے

کہ ٹیم کے مالک سے کوئٹہ کے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کا مطالبہ کرنے پر انہوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر ان پر زیادہ دباو ڈالا گیا تو وہ ٹیم کا نام تبدیل کر دیں گے۔ اس صورت حال میں بلوچستان حکومت نے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے اور کوئٹہ میں میچ نہ کرانے پر صوبائی سطح پر کوئٹہ پریمیئر لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پریمئر لیگ میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملیں گے اور وہ ثابت کر سکیں گے کہ وہ پاکستان سپر لیگ سمیت کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہیں۔