آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو بہترین قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ہیڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف مشن ہیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے، پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات

کم ہونا شروع ہوئے ہیں اور ایکس ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔ مزید برآں آئی ایم ا یف اور پاکستان کے درمیان اگلی قسط کے لئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور کوئی منی بجٹ نہیں آ ئے گا۔