حکومت کہیں نہیں جا رہی،سیکیورٹی ادارےعمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن تحریکیں نہ چلائے

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے ۔ سیکیورٹی ادارے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف لندن میں مزے کریں ، وہ میری پارٹی کے آدمی ہیں۔شیخ رشید بتایا کہ شہباز شریف مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک نہیں چلائے گی۔ سیکیورٹی ادارے وزیراعظم کے ساتھ ہیں ، حکومت کہیں نہیں جا رہیں۔ اس سےقبل وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج جس مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں وہاں مریم نواز نے پہنچایا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ بات کی گہرائی میں

جائیں کہ نوازشریف کے خلاف ایسے معاملات شروع کب ہوئے۔نوازشریف کا برا وقت تب شروع ہو گیا تھا جب ڈان لیکس والا معاملہ ہوا تھا۔اسی وجہ سے پاناما بھی آیا اور بعد میں میاں نوازشریف کے خلاف کیسز کھلتے گئے اور انہیں اس مقام تک پہنچا دیا کہ انہیں جیل جانا پڑا۔ واضح رہے اپوزیشن مارچ میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سے قبل اپوزیشن مخالف تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے کے لئے بلاول کے تلوں میں تیل نہیں ہے۔ ایوان کو چلانے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے جبکہ اپوزیشن غیر سنجیدہ نظر آتی ہے ۔اپوزیشن کی بنائی گئی رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی صورتحال بھی بہت سنگین ہوتی جا رہی ہے۔