شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کا نام رکھنے کیلئے رائے مانگ لی

کراچی (نیوز ڈیسک) شاہد خان آفریدی نے پانچویں بیٹی کے نام کے لیے رائے مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں گذشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی اور اب انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری چاروں بیٹیوں کے نام ’اے‘ سے شروع ہوتے ہیں،اس لیے میری پانچویں بیٹی کے لیے کوئی نام تجویز کریں اس کا نام بھی ’اے‘ سے شروع ہونا چاہئیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جس بھی صارف کا نام میں منتخب کروں گا اُسے انعام دئیے جائے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی 4 بیٹیوں کے نام بھی شئیر کیے،ان کے نام اقصیٰ،انشاء،اجوا اور اسمارا ہیں۔۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین شاہد آفریدی کے ساتھ اپنے

پسندیدہ نام بھی شئیر کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اس حوالے سے انکا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مجھ پر بہت زیادہ رحمتیں ہیں، میری پہلے ہی چار بیٹیاں ہیں، اللہ پاک نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس خبر کو بڑی خوشی اور نیک تمناؤں کے ساتھ بتا رہا ہوں۔شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا تھا۔ انکی پہلے ہی چار بیٹیاں ہیں جن سے وہ بہت پیارکرتے ہیں اور اپنے ساتھ کئی مرتبہ تقاریب میں بھی لے جاتے ہیں، بہت سے میچوں کے دوران بھی ان کی بیٹیاں انکا ساتھ دیتی اورپاکستان کو اسپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انکی بیٹیاں انکی طاقت ہیں۔