مشتاق منہاس نے آرگنائزر بننے کے بعد 3سالوں سے تعینات لیب ٹیکنالوجسٹ کو فارغ کرکے میڑک پاس لیگی کارکن بھرتی کروالیا

باغ (پی کے نیوز ) وزیر اطلاعات کا چیف آرگنائزر ن لیگ بننے کے بعد پہلا ایکشن, 3,سالوں سے محکمہ صحت میں تعینات غریب لیب ٹیکنالوجسٹ تیمور عباسی کو فارغ کروا کر اپنا میٹرک پاس محض ٹیکنیشن کارکن مدثر کو بھرتی کروا لیا, غریب گھرانے کا چولہا بجھا دیا, میرٹ, انصاف نام کی کوئی چیز نہیں, ہمیں طعنے دیے گئے کہ تم رشید ترابی کے کارکن ہو, تمہارا کام نہیں ہو سکتا, جماعت اسلامی نے بھی ہمارے حق میں کلمات خیر تک میڈیا میں ادا نہیں کیا, وزیراعظم گڈ گورننس کہاں ہے آپ کی؟کیا آپ کی یہ ہی گورننس ہے کہ غریب کے بچوں کے ساتھ ناانصافی کریں, خدا کی عدالت میں کیس درج کرتے ہیں

جہاں سے ہمیں رب ضرور انصاف دے گا, قیامت کے دن وزیر اطلاعات, محکمہ صحت جواب دے گا کہ انہوں نے میرے بچے کا حق کیوں مارا, ان خیالات کا اظہار آفتاب عباسی آف ہولدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا, انہوں نے کہا کہ لیب ٹیکنیشن کی آسامی مشتہر ہوئی تو میرے بیٹے تیمر عباسی نے بھی اپلائی کیا جو تین سالوں سے ایڈہاک اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا, میرا بیٹا تیمور عباسی بی ایس لیب ٹیکنالوجسٹ ہے جب کہ جس کی تقرری میرٹ پامال کر کی گئ وہ محض میٹرک اور ٹیکنیشن ہے, محکمہ صحت اور وزیر اطلاعات نے کوالیفائیڈ اور تجربے کے حامل میرے بیٹے کو فارغ کروا دیا, چیف جسٹس سپریم و ہائیکورٹ نوٹس لیں, چیف سیکرٹری, سیکرٹری صحت بھی میرٹ پامالی پر ایکشن لیں, اگر میرے بیٹے کو انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کرینگے, اہل باغ میرا ساتھ میں انتہائی غریب شخص ہوں, میرے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں, وزیراطلاعات کے کارندے دھمکیاں دے رہے ہیں,آفتاب عباسی نے کہا کہ میرے بیٹے کے مقابلے میں جس کی تقرری کی گئ ہے وہ میٹرک پاس ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے, ہم نے وزیراطلاعات کو کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس پر جواب ملا کہ آپ کے بیٹے کے وزیر جنگلات سردار میراکبر اور چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر ہیں,ان دونوں کو جا کر بتاؤ تمہارے بیٹے کو نوکری دیں, انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گئے, اور ہم بھوک ہڑتالی کیمپ جلد لگائینگے اور انصاف ملنے تک خاموش نہیں ہونگے۔