فضل الرحمن پرغداری کا مقدمہ چلانے کی صورت میں حکومت کو بڑی دھمکی دیدی گئی

عبدالحکیم(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں۔جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھر بات مولانا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور تک جائے گی۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمیں چھیڑا گیا تو حالات کے ذمہ دار حکومت اور اسکے نااہل وزراء ہونگے آزادی مارچ کے لاکھوں افراد

کے مجمع نے ابتک ناجائز حکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں ہمارے آزادی مارچ کی کامیابی اور حقیقی اپوزیشن کا اقرار تو شیخ رشید احمد خود کرچکے ہیں حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ ہمارا آزادی مارچ تو ایک ٹریلر تھا اب ہمارے کارکنوں کا سیلاب ان سیلیکٹڈ حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا جمعیت علمائے اسلام حکومت کے گھر جانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، اعجاز شاہ نے گیدڑ بھبکیاں دیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر کھایا۔ان کا کہنا تھا اعجاز شاہ نے کہا مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے لیکن وہ آئے۔