پی ایس ایل 5کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی لشکارے مارتی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی، تمام چھ کپتان اس موقع پر موجود تھے جنہوں‌نے جیت سے متعلق اپنا اپنا پلان بھی بتایا۔روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے اجالے ہونے کو بےتاب، پی ایس ایل فائیو ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا، رونمائی سکواش پلئیر جان شیر خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں کی، تمام چھ کے چھ کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے،

چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ٹیم لیڈرز اپنے پلان بتائے۔دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے والے پانچویں سالانہ کرکٹ میلے کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا، افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگے گا جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، گذشتہ روز بھی ریہرسل جاری رہی۔فُل گلیمر کے بعد پہلی گیم ہو گی جس میں دوبار کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ پڑے گا۔