مودی حکومت کا پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی بہادری بھارتی خاتون کیساتھ شرمناک سلوک

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور میں ایک خاتون کو اس لئے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ اس نے اسٹیج پر چڑھ کرپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع بھارت شہریت کے قانون کے خلاف ایک تقریب میں پیش آیا جہاں خاتون نے اسٹیج پر آ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کر دیا۔نعرہ بلند ہوئے ہی پولیس کی جانب سے خاتون کو اسٹیج سے گرفتار کر لیا گیا۔تقریب کی صدارت اے آئی آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کر رہے تھے۔جیسے ہی صدر آئی آئی ایم نے اپنا خطاب مکمل کیا، اس کے فوراََ بعد امولیا لیونا نامی خاتون نے اسٹیج پر چڑھ کر پاکستان زندہ باد کے نعرہ بلند کر دیئے۔یادرہے کہ بھارت میں

اس وقت انتہا پسندوں کا راج ہے۔بھارت کا نیا شہریت کا قانون اس کا ثبوت ہے۔مودی سرکار نے مسلمانوں کا بھارت میں رہنما مشکل کر دیا ہے جس کے بعد وہاں مقیم مسلمانو ں پر تشددکیا جا رہا ہے۔بھارت کے نئے شہریت کے قانون کے خلاف مختلف مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں لیکن مودی کی حکومت ایسے فیصلے لینے سے باز نہیں آ رہی ۔ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح بھارت سے مسلمانوں کو نکال دیاجائے۔اسی شہریت کے قانون کے خلاف ایک تقریب ہو رہی تھی جس کی صدارت اے آئی آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کر رہے تھے۔جیسے ہی صدر آئی آئی ایم نے اپنا خطاب مکمل کیا، اس کے فوراََ بعد امولیا لیونا نامی خاتون نے اسٹیج پر چڑھ کر پاکستان زندہ باد کے نعرہ بلند کر دیئے۔اس سے پہلے کے خاتو ن کچھ اور کہتی، پولیس افسران سے اسٹیج پر چڑھ کر اسے گرفتار کر لیا جس کے بعد تقریب کا وہاں ہی ختم کرنا پڑا۔واضح رہے کہ خاتو ن نے صرف پاکستان زندہ باد کے نہیں، بلکہ ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھے جس کا مطلب ہے کہ وہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، وہ بس آزادی کی ہامی ہے۔