پاکستان کا حال یمن اور ایتھوپیا جیسے ممالک کی طرح ہوچکا، گورنراسٹیٹ بینک کی بھاگنے کی تیاریاں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ، اس کا حال یمن اور ایتھوپیا جیسے ممالک کی طرح ہو چکا لیکن عوام کو پریشان ہونے کی بجائے صبر کرے آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئے گیگورسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے ملک نہیں چلتا ۔ان کے دیئے گئے بیانیہ سے یہی لگتا ہےکہ وہ بھاگنے کے چکر میں ہیں ۔ واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان،

جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے،پہلے جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے تھے اب وہ خاموش ہیں، کچھ عرصے قبل تک ہمارے معاشی اشاریوں کی صورتِ حال اچھی نہیں تھی، ایک سال پہلے کی صورتِ حال اور اب میں بہت فرق آ چکا ہے۔ جمعرات کو یہاں سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ لوگ شرحِ سود اور ایکسچینج ریٹ پر بغیر پڑھے تبصرہ کرتے ہیں،ہماری ویب سائٹ پر مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ ہے جسے پڑھ لینا چاہیے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اب ایکسچینج ریٹ مستحکم اور زرِ مبادلہ ذخائر تسلی بخش سطح پر ہیں، معاشی بہتری قلیل مدتی نہیں طویل مدتی پراسس ہے۔