وزیراعظم نے میانوالی میں درخت کاٹنے والوں کو سخت سزا دینے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےغیر قانونی طور پر درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ درخت کاٹنے والے مجرم ہیں۔میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان افراد پر محض جرمانہ عائد نہ کریں بلکہ گرفتار بھی کریں۔خیال رہے کہ اتوار کے وزیراعظم عمران خان نے کندیاں میں 10 بلین سونامی ٹریز شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔وزیراعظم عمران خان کے ایک پودا لگانے کے لیے کئی درخت کاٹ دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ میانوالی انتظامیہ نے اسٹیج، پارکنگ اور ہیلی پیڈ کے لیے درختوں اور پودوں کو

کاٹ دیا۔اس کے علاوہ راستے میں جتنے بھی پودے آ رہے تھے انہیں بھی اکھیڑ دیا گیا۔علاویں ازیں بچوں کو بھی گھروں سے پکڑ کر لایا گیا۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی حکمت عملی کو ناقص قرار دے دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب درختوں کو کاٹا جا رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کے اس دورے پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےغیر قانونی طور پر درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔