دہلی میں مسلمان مظاہرین پر سرکاری سرپرستی میں مظالم نریندر مودی کے ایجنڈے کو واضح کرتے ہیں، خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مسلمان مظاہرین پر سرکاری سرپرستی میں حملے نریندر مودی کی ذہنیت کو واضح کرتے ہیں، نریندر مودی کے ہندوتا نظریے نے بھارت میں آگ لگا دی ہے، مودی چاہتا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر انہیں یا تو بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا جائے یا ہمیشہ

کیلئے خاموش کردیا جائے، دہلی میں پولیس اور رینجرز کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے غنڈے پر امن مسلمان مظاہرین کو نشانہ بنا رہے ہیں، مسلمانوں کی بستیاں کی بستیاں جلائی جارہی ہیں، دنیا نے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا چہرہ دیکھ لیا، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو ہے، مقبوضہ وادی میں دہلی سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے۔