راولپنڈی سے باغ جانیوالی مسافروں سے بھری بس پہاڑ سے نالے میں جاگری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی سے باغ جانیوالی کوسٹر نالے میں جاگری،10افراد جاں بحق جبکہ 8افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ایک کوسٹر جو باغ کیلئے روانہ ہوئی ارجہ کے قریب سنہوتہ موڑ کاٹتے ہوئے نالہ ماہل میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بس کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور گہرائی میں نالے میں جاگری۔حادثے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے اور 8شدید زخمی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیںاور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔