خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے پاکستان کی باون فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بااختیار بنا کرہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، تحریک پاکستان میں خواتین کا اہم کردار تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوارہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کے کردار کو تسلیم کیا جائے اور انہیں ان کا مقام دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام

پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری معمول بن چکا ہے، بھارتی فوجی کشمری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں، کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو نہ ڈری ہیں اور نہ جھکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 117دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، مقبوضہ وادی میں خواتین ،بچے اور بیمار افراد کو مشکلات ہیں، عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔