وزیر اعظم عمران خان کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے اقدامات کی نگرانی خود کررہے ہیں، خولہ خان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ قوم نے کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کی سربراہی میں یکجا ہے اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے، عمران خان کی حکومت نے وائرس سے لڑنے کیلئے قومی ایکشن پلان تیار کیا ہے، اس کے تحت پاکستان نے متاثرہ ممالک کے ساتھ روابط کو محدودکردیا ہے ، اور حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک

بھر کے تعلیمی ادارے ، شادی ہال بند کردیے کئے ہیں جبکہ عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، حکومت کرونا سے لڑنے کیلے ہنگامی اقدامات کررہی ہے، پوری دنیا نے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کرونا سے لڑنے کیلئے اقدمات کی نگرانی کررہے ہیں، قوم نے ڈرنا نہیں بلکہ اس مرض سے مقابلہ کرنا ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی سے ہی اس آفت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔