وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کرونا وائرس پورے ملک میں پھیل گیا، سردار بشیر

اسلام آباد(پی کے نیوز) سماجی رہنما سردار بشیر نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کرونا وائرس پورے ملک میں پھیل گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کیلئے مناسب انتظامات نہ کیے، تافتان میں قائم قرنطینہ سینٹر سے وبا مزید پھیل رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تافتان میں مناسب سکرینگ اور ٹیسٹ کی سہولت

نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض پورے ملک میں پھیل گیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وبا کو روکنے کیلئے دن رات ایک کیا ہے لیکن وفاقی اور پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی اقدام نظر نہیں آرہا،ان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر استعمال کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں، دستانے اور ماسک کا استعمال کریں، بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔