کورونا وائرس میں فنکار بھی ڈاکٹر ہوگئے، سوشل میڈیا پر کیا کچھ شیئر کرنے لگے، جانئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے چھ براعظموں میں خوف پھیلا رکھا ہے اور ایسے میں ہر کوئی ایک دوسرے کو احتیاط کے مشورے دے رہا ہے۔فنکاروں نے بھی احتیاطی تدابیر بتانا شروع کر دی ہیں کہ کورونا سے کیسے بچنا ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے پاکستانی اداکار میدان میں آگئے ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے۔ کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔مہوش حیات نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی

امید ظاہر کی اور دعا بھی کی۔ جبکہ صبا قمر نے لوگوں کوگھروں میں رہنے کی درخواست کی۔یاسر حسین اور اقرا عزیز نے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں۔ ہمایوں سید اور عدنان صدیقی نے پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے امریکا سے واپسی پر خود کو آیسولیٹ کر لیا ہے۔عمران عباس نے بھی لوگوں سے حکومت کی طرف سے دیے جانے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔مایا علی نے ماسک کے ساتھ تصویر شئیر کرنے کے ساتھ اپنے گھر کے دروازوں اور ہینڈلز کو اچھے سے صاف کرنے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عوام سے ہاتھ دھوتے رہنے کو کہا۔