وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےنیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذکردی

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایمرجنسی کا اعلان کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 50 نئے کسز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 422000 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 18891 تک جا پہنچی ہے۔

اسی کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ وائرس سے متاثرہ 108879 افراد صحب یاب بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔