لاہور میں دھماکہ

لاہور(نیوز ڈیسک)شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرمیں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 972 ہوگئی ہے

جبکہ مہلک مرض سے اب تک سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 80، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔کورونا کے اب تک 18 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک اور سات افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔