بادشاہی بھی بچ نہ سکی، برطانوی شہزادہ بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے،ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بادشاہی بھی بچ نہ سکی ،برطانوی شہزادے چارلس میںبھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی،قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کوروناوارئرس سے اس وقت دنیا کے 192ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں انیس ہزار ایک سو ایک افراد ہلاک اور چار لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو سے زائد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ نو ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ایسے میں ہی کوروناوائرس برطانوی شاہی محل بھی جاپہنچا جہاں شہزادہ چارلس میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بکنگھم پیلس نے تصدیق کی ہے کہ شہزادہ

چارلس کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کو خدمات فراہم کرنے والے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد برطانوی ملکہ الزبتھ دوم اس وبا سے بچاؤ کے پیش نظر شاہی محل بکنگھم پیلیس چھوڑ کر ونڈسر کیسل منتقل ہو گئیں ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہی ملازم میں کورونا کی تصدیق ہونے تک ملکہ الزبتھ شاہی محل میں ہی موجود تھیں جبکہ ملازم میں ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ونڈسر منتقل ہوئیں ہیں۔شاہی محل کے مطابق 93 سالہ ملکہ الزبتھ بالکل صحتیاب ہیں جبکہ انہوں نے دوسرے پیلیس جانے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیا ہے۔