راولپنڈی میں کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون چل بسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں کوروناوائرس سےپہلی ہلاکت، اسپتال میں زیرعلاج خاتون دم توڑ گئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق راولپنڈی میں کوروناوائرس کے باعث پہلی ہلاکت سامنے آگئی، کمشنر راولپنڈی نے موت کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے اب تک آٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ویب سائٹ covid.gov.pk پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، خیبر پختون خوا میں 78، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے۔کورونا کے اب تک 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پانچ کی حالت تشویش ناک اور 8 افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔مزید پڑھیں؛ ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنےکا فیصلہکورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔