چین کا مقابلہ کورونا سے تھا، ہمارا جہالت سے ہے، شعیب اختر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ چائنہ کا مقابلہ کرونا سے تھا لیکن ہمارا مقابلہ پہلے جہالت سے ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانیوں کی لاپرواہی کے بارے میں لکھا ہے۔شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اْنہوں نے لکھا کہ ’چائنہ کا مقابلہ صرف اور صرف کورونا وائرس سے تھا اِسی لیے چین جیت گیا۔ہمارا مقابلہ پہلے جہالت، لاعلمی، تعلیم اور شعور کی کمی سے ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ’ہمارا مقابلہ پہلے مختلف نظریات اور ہٹ دھرمی سے ہے اْس کے بعد ہمارا مقابلہ کرونا وائرس سے ہے۔شعیب اختر نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے

لکھا کہ ’اِس ٹوئٹ کو کرتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے لیکن یہ سچ ہے۔اِس کے علاوہ شعیب اختر نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانیوں سے گھر میں رہنے کی درخواست کر رہے ہیں۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’مہربانی کرکے کچھ خدا کا خوف کریں، آپ خود کو 3 ہفتے کے لیے گھر میں بند کردیں۔چین کا سب سے اہم ہتھیار لاک ڈاون تھا جس کی وجہ سے وہاں کرونا وائرس پھیلنے سے رْک گیا اور اْس کے بعد چین والوں نے ویکسینیشن نکال لی۔شعیب اختر نے اس بات پر زور دیا کہ ’اٹلی سے کچھ سیکھیں اْس نے دیر کردی جس کی وجہ سے اٹلی آج مشکل میں ہے، اِسی طرح سپین اور ایران بھی مشکل میں ہے۔اگر پاکستان میں اٹلی جیسی صورتحال ہوگی تو یہاں کوئی لاشیں اْٹھانے والا بھی نہیں ہوگا۔