حضوراکرم ﷺ ایک مرتبہ گھر تشریف لائے تو روٹی کا ٹکڑا گرا ہوا دیکھاتوکیاارشادفرمایا؟لازمی پڑھیے

اسلام آباد (پی کےنیوز )حضوراکرم ﷺ ایک مرتبہ گھر تشریف لائے تو روٹی کا ٹکڑا گرا ہوا دیکھا ۔ آپ نے اٹھا کر صاف کیا اور کھا لیا ، پھر فرمایا : ’’اے عائشہ ! عزت دار چیز کی عزکرو۔ جب اللہ تعالی کسی قوم کا رزق چھین لیتے ہیں تو واپس نہیں کرتے ۔ (ابن ماجہ جلد 2حدیث نمبر 1142) ۔ اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ ہمیں رزق کی قدر کرنی چاہیے ۔ ہمارے گھروں میںپکنے والا کھانا اکثر ادھر ادھر گرتا رہتا ہے اور ہمیں توفیق تک نہیں ہوتی کہ ہم اسے اٹھا کر کھانا تو دور کی بات اٹھا کر کہیں اونچی جگہ رکھ دیں ۔ اگر آپ کے گھر میں زیادہ کھانا بن گیا ہے تو اسے ضائع نہ کریں بلکہ اپنے پڑوسیوں کو دے دیں ۔ایسا کرنے سے آپ کو سکون بھی ملے گا اور آپ کا رزق بھی بڑھا دیا جائے گا ۔ روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بچنے پر انہیں گھر کی چھت پر رکھ دیں تاکہ پرندے کھا جائیں ۔