متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا؟حکومت نے اہم اعلان کردیا

ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا آغاز 24مئی اتوار کے روز سے ہوگا۔ عید کا چاند کل 23مئی کو نظر آئے گا اس طرح رواں سال رمضان میں 30روزے رکھے جائیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہ آںے کے بعد 24مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔کل ہفتے کے روز سعودی عرب میں آکری روزہ ہوگا اور اتوار سے عید الفطر کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب ، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید الفطر اتوار کے روز ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم ان تینوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ممالک میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔کل بروز ہفتہ کو ان تینوں ممالک میں 30 رمضان المبارک ہو گی۔اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا وہ پہلا ملک تھا جہاں کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمان 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائیں گے۔ جبکہ آج بروز جمعہ 22 مئی کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، یوں سعودی عرب میں بھی عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ سعودی عرب میں 22 مئی بروز جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔