عید کا چاند نظر آنے کے بعد فواد چوہدری کا مفتی منیب کے نام ایسا پیغام جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے پر مفتی منیب الرحمان کو چاند کی مبارکباد دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھ کرہم نےبات کی تھی، ٹیکنالوجی کے اس دور میں چاند کی پیش گوئی کرنا اب کوئی مشکل کام نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی مبارکباد دیتا ہوں، مفتی منیب الرحمان میرے بزرگ ہیں ان سے احترام کاتعلق ہے جب کہ نور الحق قادری بھائیوں جیسے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 1974 کے بعد پہلی بار ملک بھر میں متفقہ عیدمنائی جائےگی یہ خوش آئند عمل ہے اسے آگے لے کر چلنا ہوگا، ٹیکنالوجی کا استعمال ہوناچاہیے اور اس سےفائدہ بھی اٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست جوفیصلہ کرےگی اسی طرح عیدمنائی جائےگی یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم سعودی عرب یاایران کیساتھ عیدمنائیں۔یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔