اس مرتبہ عید کیسے منانی ہے؟وزیراعظم عمران خان نے اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میری قوم عید روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔✔عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمیندوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے لکھا کہ عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طویل عرصے کے پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید ہو گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمنٰ اور تمام اراکین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں، تمام لوگوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی۔