وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر میں کیا ہوگیا،افسوسناک تفصیلات موصول

حافظ آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے گھر چور قیمتی ملبوسات لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور ان کے بھائی ایم پی اے گلریز چن کے گھر چوری کی واردات ہوئی ، ملزم گھر کے تالے توڑ قیمتی سامان لے اُڑے۔ جبکہ دوسری جانب دعویٰ کیا گیا ہئے کہ چور ندیم افضل چن اور ان کے بھائی گلریز افضل چن کے گھر سے 4 قیمتی سوٹ چوری کرکے فرار ہو گئے ہیں۔جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک ندیم افضل چن یا ان کےبھائی کی جانب سے کسی طرح کی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ۔

ندیم افضل چن وزیراعظم عمران کے قریبی ساتھیوں میں سے جانے جاتے ہیں ۔ حال ہی میں ان کی آڈیو کال بھی لی ہوئی تھی جس میں وہ ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کررہے تھے۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی تھی سابق کپتان کی گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے ، چوری ہونے والے زیورات میں سونے کی چوڑیاں ،لاکٹ اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے اور پولیس ملزمہ کی تلاش کررہی ہے ۔