کورونا علاج کے دوران مریض کی کیا چیز مکمل تبدیل ہوجاتی ہے

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر کو جنوری 2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اس کے بعد انہیں علاج کیلئے اسپتال لایا گیا۔اہلخانہ ڈاکٹر کو اسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے۔وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گذشتہ روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹر کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر کی رنگت گوری سے بالکل سیاہ ہوگئی۔علاج کے دوران ان

کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بائیوٹک دی۔یہی دوا مریضوں کو بھی دی جاتی ہے البتہ جب ڈاکٹر ویفینگ نے یہ دوا کھانا شروع کی تو ان کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔پانچ ماہ زیر علاج رہنے والے ڈاکٹر کی گزشتہ ہفتے طبیعت شدید بگڑ گئی تھی اس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔جس اسپتال میں ڈاکٹر جاں بحق ہوئے وہاں انہوں نے کئی سال ملازمت کی اور کورونا کے مریضوں کی نگہداشت کر رہے تھے۔