کنواروں کیلئے کام کی خبر، سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 700 اور فی اونس 22 ڈالر سستا ہوگیا۔ گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 1200 روپے اور فی اونس 14 ڈالر مہنگا ہوگیا تھاکراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ 3 جون کو) سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی سے 97 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 83 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 22 ڈالر کمی سے 1718 ڈالر پر آگئے۔

عیدالفطر کے بعد سے فی تولہ سونا 1800 روپے اور فی اونس 16 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔پاکستان میں 16 اپریل 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900.20 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.22 ڈالر سستی ہوکر 17.90 ڈالر ہوگئی۔