اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں، کتاب لکھنے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اپنی گلابی انگلش اورمختلف بیانات سمیت اسکینڈلزسے مشہوراداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس متعلق میرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی پرکتاب لکھنے کا ارادہ ہے کہ میں کون ہوں اورکیوں ہوں، جب میں نے اس متعلق ڈائریکٹرسے بات کی تو ان کا کہنا تھا یہ لاجواب خیال ہے۔دوسری جانب معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کے تیزی سے

پھیلاؤ کے باوجود قوم کی جانب سے احتیاط نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ تب تک ملک واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم وبا کو سنجیدہ نہیں لیں گی۔بشریٰ انصاری کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن نافذ ہونے اور فضائی سروس بند ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رہ گئی تھیں مگر اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ کورونا سے متعلق پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی پر بات کرتی دکھائی دیں۔