فیس بکی وزیر مشتاق منہاس خوفزدہ، تازہ پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی

مظفرآباد(پی کے نیوز)فیس بکی وزیر مشتاق منہاس خوفزدہ، تازہ پوسٹ کی حقیقت سامنے آگئی، مشتاق منہاس نے پوسٹ کی کی وہ ایل اے پندرہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے یہ پوسٹ انہوں نے عین اس وقت کی جب دوسری طرف باغ پریس کلب میں مسلم لیگ کے بانی کارکن اور نائب صدر ن لیگ باغ راجہ زولفقار حیدر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہے تھے تو مشتاق منہاس نے میڈیا ٹیکنک استمال کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کی توجہ اس ایشو کی طرف جانے سے روکنے کے لیے سسپنس بھری شر لی چھوڑ کر سب کو حیرت میں ڈالا لیکن چا لاکی زیادہ دیر نہیں چلی اور کچھ ہی دیر بعد لوگوں

نے سمجھ لیا کہ آزاد کشمیر میں نئے حلقے بننے کے بعد باغ کا حلقہ ایل اے چودہ وسطی باغ اب ایل اے پندرہ شرقی باغ بن گیا ہے۔زرائع کے مطا بق ن لیگ کے بنیادی لوگوں کی بڑی تعداد مشتاق منہاس کی مبینہ نا اہلیت سے تنگ ہو کر پارٹی چھوڑ رہی ہے جس سے مشتاق منہاس پریشان ہیں اور اس صورت حال کی اطلاع ن لیگ پاکستان کی اعلی قیادت تک پہنچنے پر بھی خوف زدہ ہیں ۔یاد رہےمسلم لیگ ن وسطی باغ کے سنیر نائب صدر راجہ ذولفقار حیدر نے اپنے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ 2016کے الیکشن میں راجہ فاروق کے کہنے پر مشتاق منہاس کی سپورٹ کی تھی،جو بحریہ ٹاؤن سے باہر نہیں نکلتا،حلقہ پانچ پیاروں کے حوالے کیا ہے، جنھوں نے اپنی کئی کئی منزلہ کوٹھیاں تیار کر لی ہیں ،سیاسی کارکنان کا سیاسی قتل کیا جا رہا ہے ، عوامی مسائل جوں کے توں ہیں ،اصلاح احوال کی کوشش بے سود رہی،مشتاق منہاس غیر سیاسی شخص ہے ،وہ کامیاب اینکر اور صحافی ہو سکتا ہے ،سیاست دان نہیں،وسطی حلقے میں احتساب ہونا چاہیے،۔یاد رہے زولفقار حیدر نے مشتاق منہاس کی پہلی بار باغ آمد پر بڑے استقبالیہ جلسے میں سٹیج سیکٹری کے فرائض سر انجام دیے تھے۔