بھارت کورونا لاک ڈائون کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے کورونا کی آڑ میں مظالم میں اضافہ کردیا ہے، مقبوضہ وادی میں آئے روز جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،

خولہ خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے کشمیر میں نسل کشی پر عمل پیرا ہے، بھارت غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجراء کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کو شہید کرکے ان کے گھروں کو اڑایا جارہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔