اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

لاہور (نیوز ڈیسک)تھانہ ڈیفنس پولیس نے ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عائشہ ثناء کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں جعلی چیک کا مقدمہ درج تھا، اداکارہ تفتیش کیلئے پیش نہیں ہورہی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق جعلی چیک کے مقدمے میں ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔تھانہ ڈیفنس بی میں عائشہ ثناء کے خلاف بزنس مین علی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس کا کہنا ہے کہ جعلی چیک مقدمے میں ٹی وی اداکارہ عائشہ ثناء تفتیش میں شامل نہیں ہورہی تھیں۔ جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے مقدمے میں عائشہ ثناء پر متعدد افراد کی جانب سے کروڑوں روپے کی جعل سازی

کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ بھی درج ہے۔مقدمے کے مدعی نے کہا کہ عائشہ ثنا نے گھریلو کے ضروریات اور کمیٹی کی صورت میں مبینہ طور پر اپنے جاننے والوں سے تقریباً چھ چھ کروڑ روپے اکٹھے کیے۔ جس کی اداکارہ کے خلاف لاہور ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی۔ ایک رشتہ دار کی طرف سے درج کردہ شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ عائشہ نے ان سے 20 کروڑ روپے ادھار لیے جو ابھی تک واپس نہیں کیے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ سے متعلق مدعی افراد کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء کافی دنوں سے غائب ہیں، وہ فون بھی نہیں سن رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء اسلام آباد میں موجود ہیں۔