سوشانت سنگھ کو پہنچاننے سے انکار، سونم کپور کو سنگین دھمکیاں ملنے لگیں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد مختلف بھارتی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خصوصاََ ان اداکاروں کو اس خودکشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو کسی فلمی ستارے کی فیملی سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ اسی دوران بھارتی اداکار سونم کپور نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کچھ ایسے لوگوں کے پیغامات شیئر کئے ہیں جنہون نے انہیں قتل کرنے یا زیادتی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹویٹر پر ان لوگوں کے پیغامات جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے سوشل میڈیا کا کمںٹ سیکشن بند کر دیا کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میرے 64 سالہ والدین اس سب سے گزریں،

میں یہ کسی اور کے لئے نہیں بلکہ اپنے دماغی سکون کے لئے کر رہی ہوں۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سب کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ سب میرا کمنٹ سیکشن دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ اگر یہ سب کوئی آپ کے بارے میں کہے اور یہ سب آپ کے والدین تک پہنچ جائے، انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی کی ہے کہ خدا کرے کے شاید آپ کےوالدین کو یہ نہ ہی دیکھنا پڑے۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک ایسے انٹرویو کا حوالہ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سونم کپور کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو پہچاننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کلپ کے اوپر بات کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ کلپ 7 سال پرانا ہے جب سشانت کی صرف ایک فلم آئی تھی اور اسے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے، میرے بارے میں بھی بہت سے ساتھی اداکاروں نے بہت کچھ کہا ہے لیکن میں نے کبھی اس معاملے کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیا۔خیال رہے کہ بھارتی اداکار کی خودکشی کا معاملہ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے اور اس میں اداکاروں سمیت مختلف لوگوں کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔