لداخ میں شکست کے بعد مودی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا، لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے ریٹائرڈ فوجی افسران اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہلیخانہ کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت شرمناک شکست

اور ہزیمت کے بعد کشمیری کی نسل کشی کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، بھارتی فورسسز نے علاقوں کے محاصرے اور نوجوانوں کی شہادت کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دنیا کورونا کیخلاف جنگ میں مصروف ہے تو دوسری طرف بھارتی حکومت کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔