مجھے پہلی محبت 14سال کی عمر میں ہوئی، ماورا حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ انہیں پہلی محبت 14سال کی عمر میں ہوئی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیاکہ وہ سکول کا زمانہ تھااور وہ چودہ سال کی تھیں جب انہیں پہلی محبت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی کو کبھی کوئی خط نہیں لکھا لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ انہیں کسی سے پیار ہو اور وہ اس کے لیے خط لکھیں ۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’’ثبات ‘‘ میں عنایا کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔