اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں

لاہور(نیوز دیسک) پنجاب میں اگست کے پہلے ہفتے میں ہائیر ایجوکیشن کے تمام ادارے کھولنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم وانفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے اعلان کیا ہے کہ امید ہے کہ اگست سے ہائیر ایجوکیشن کے تمام ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ بات کرتے ہوئے ان

کا کہنا تھا کہ کالجز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لی ہیں جبکہ میٹرک کے پرچوں کی چیکنگ کل سے ہی شروع ہو جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود بھی اس حوالے سے عندیہ دے چکے ہیں کہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔