ملک میں تعلیمی ادارے کب سے کھولے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزیر کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود بھی اس حوالے سے عندیہ دے چکے ہیں

کہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔