عمران خان ! تم ایک بزدل حکمران ہو، خلیل الرحمن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب، پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور عورت مارچ پر تنقید کے حوالے سے تنازع کا شکار ہونے والے خلیل الرحمان قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‏پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب ‘ ۔ اداکاروڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ”سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہو جائے’ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو

تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں ‘ ۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے ۔ اب اسی حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے عمران خان کو بزدل حکمران قرار دیدیا ہے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہ اکہ میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔۔۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں، میرے جیسا تو کوئ احمق امید پرست تھا ہی کوئی نہیں۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھے، مجھے کہا گیا کہ یہ خوابوں کی آدمی ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں بے نظیر اور نوازشریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھرا ہے، دوسری چھری ہے، ایک کھڈا ہے تو دوسری کھائی ہے۔ ان سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔حسن نثار نے تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ یہ پہلی بار اقتدار دیکھ رہے ہیں، اگر یہ دوچار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے کرکٹ کا کیا پتہ؟ مجھے عمران خان کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ پاپولر آدمی ہے۔ایک سوال پر کہ ن لیگ نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کرپشن کا اعتراف کریں اور مستعفیٰ ہوجائیں ، اس پر حسن نثار نے کہا کہ میرا عمران خان سے لینا دینا نہیں، 20 سال سے جان پہچان ہے لیکن ن لیگ والوں کو کہیں کہ پہلے اپنی کرپشن کا اعتراف کریں۔ یہ جتنے ٹی ٹی کپور ہیں، یہ کمیشنیں، کک بیکس ہیں، چھاچھ تو بولے چھلنی بھی بولے۔