سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا، شاہی محل میں صف ماتم بچھ گئی

ریاض(نیوز ڈیسک) اس وقت سعودی مملکت میں سوگ کا سماں ہے۔ شاہی خاندان اور سعودی عوام دْکھ سے دوچار ہیں۔ اس کی وجہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اہم فرد کا گزشتہ روز انتقال کر جانا ہے۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعودگزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر ریاض میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔جن کی نماز جمعہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔