کراچی اسٹاک ایکسچینج واقعہ، پاکستان کا امن تباہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی کے جوانوں نے جانیں دے کر حملے کو ناکام بنایا ، شہید سیکیورٹی اہل کاروں کی بہادری ، جرات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ، حملے میں شہید ہونے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں ، یہ امن کے دشمنوں کیطرف سے پاکستان کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، تحقیقات کرکے حملے کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے نشانِ عبرت بنایاجائے، ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے اہل خانہ کا غم پوری قوم کا غم ہے، ان کیلئے دعاگو ہیں۔