یورپ نے 54مملک کیلئے بارڈر کھول دیے

برسلز (نیوز ڈیسک)یورپ نے 54مملک کیلئے بارڈر کھول دیے، پاکستانیوں کو یورپی ممالک میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملی، تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے اپنے بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ یورپی یونین نے 54مملک کی لسٹ تیار کی ہے جس کے شہریوں کو یورپ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ پاکستانیوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ پاکستان کو اس لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، فی الحال پاکستانی یورپ میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔حیران کن طور پر بھارت جہاں ایک دن میں آج 20ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اس کے شہریوں کو یورپ میں آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

یورپی یونین نے امریکہ کو بھی لسٹ میں شامل نہیں کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکا کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔54 مملک کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے جہاں کے شہریوں کو جولائی کے پہلے ہفتے سے یورپ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے جاپان سمیت کئی ممالک سے داخلے پر پابندیاں نرم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں مارچ سے غیر رکن ممالک سے داخلے پر اصولاً پابندی لگا دی تھی۔ تاہم یورپی یونین موسم گرما کے سیاحتی دورانیے سے قبل ان پابندیوں کو مرحلہ وار اٹھانا چاہتی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نرمی کے پہلے مرحلے میں چین، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک سے آنے والوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، اس بات کا انحصار ان ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے پر ہے۔ یہ بھی باور کیا جاتا ہے کہ یورپی یونین سفری پابندیوں میں نرمی کے جواب میں متعلقہ ممالک سے بھی اسی طرح کے اقدام کی توقع رکھتی ہے،تاہم یورپی یونین کے ارکان کے فیصلے کے نتیجے میں غیر حتمی فہرست سے بعض ممالک کو نکالا بھی جا سکتا ہے۔