عثمان بزدار کی 16اگست تک چھٹی،وزارت اعلیٰ کیلئے پسندیدہ امیدوار کا نام سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) عثمان بزدار کو ہٹانے کے لئے دباؤ بڑھنے لگا،16 اگست سے قبل فیصلہ متوقع۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے اینکر سمر عباس کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایک انتہائی اہم شخصیت کی جانب سے عمران خان کو پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ اب بہت ہو گیا، عثمان بزدار کو ہٹانا ہو گا۔مزید بات کرتے ہوئے اینکر سمر عباس کی جانب سے

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے امید کی جا رہی ہے کہ بڑا فیصلہ 16 اگست سے قبل متوقع ہے۔مزید بات کرتے ہوئے اینکر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے متبادل نام بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئے ہیں، اس مقصد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں۔سمر عباس کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ نام پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کا نام لیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ علیم خان، میاں اسلم اقبال کا نام بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں