پاکستان کے اہم شہر میں مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار، کئی افراد بارے انتہائی افسوسناک خبر

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔جھنگ روڈ پر تیز رفتار مسافر وین سڑک پر کھڑے کتے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کار اور ٹریلر سے ٹکرا گئی، وین احمد پور سیال سے ملتان جارہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون، بچہ اور 4 مرد شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں