سندھ پولیس کی شیبا شاہ ڈی آئی جی کا عہدہ حاصل کرنیوالی پہلی خاتون بن گئیں

شکارپور (نیوز ڈیسک)سندھ پولیس کی شیبا شاہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا عہدہ حاصل کرنے والی ملک کی پہلی خاتون بن گئیں، خاتون پولیس افسر اس وقت ڈی آئی جی سندھ جیل خانہ جات برائے خواتین و بچہ جیل کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی خاتون افسر شیبا شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملک کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔بتایا گیا ہے کہ شکارپور سے تعلق رکھنے والی شیبا شاہ نے 1999 میں پبلک سروس کمیشن پاس کرنے کے بعد جیل خانہ جات میں ڈی ایس پی کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

بعد ازاں وہ ترقی کرتے کرتے 2019 میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدے تک پہنچ گئیں۔ شیبا شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون ڈی آئی جی ہیں اور چاروں صوبوں میں وہ واحد خاتون ڈی آئی جی ہیں۔شیبا شاہ کا بتانا ہے کہ 20 سالوں کی سروس کے دوران انہیں کئی بار امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے ماتحت مردوں کو ایک عورت افسر کو پروٹوکول دیتے یا سلیوٹ کرتے مسئلہ ہوتا تھا۔ امتیازی سلوک کی وجہ سے کئی مرتبہ سوچا کے نوکری چھوڑ دوں، لیکن میرے گھر والوں خاص کر والد صاحب نے ہمت دی اور پھر بالآخر ملک کی پہلی خاتون ڈی آئی جی بننے میں کامیاب رہی۔ڈی آئی جی سندھ جیل خانہ جات برائے خواتین و بچہ جیل کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ شیبا خان کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اگر پاکستانی خواتین ہمت رکھیں اور محنت جاری رکھیں تو اپنی منزل حاصل کر سکتی ہیں۔ شیبا شاہ جیسی خاتون پاکستانی خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں