وفاقی وزیر حماد اظہر نے تاجروں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مارکیٹس، انڈسٹریز، سیاحت، شادی ہال، پارک کھولنے سے متعلق اوقات کار پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔حماد اظہر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ شادی ہال، پارک، ٹورازم سے متعلق ایس او پیز کی نظرثانی پر بات ہورہی ہے، مارکیٹس اور انڈسٹریز کے کھولنے کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کی جارہی یے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ تجاویز لےکر ہم نےصوبوں کو ایس او پیز اور عملدرآمد کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاویز کو آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم کے پاس حتمی منظوری

کیلئے پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مارکیٹیں، بازار اور کاروبار بحال ہو گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا جس کے بعد تاجروں نے کاروبار کھولنے ہوئے دورانیہ 24 گھنٹے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے اعلان کے بعد عید کے تیسرے روز ہی لاہور کے کئی بازاروں میں دکانیں کھل گئی تھیں آج شہر بھر کی تمام مارکیٹیں اور بازار کھل گئے ہیں لیکن شدید گرمی کے باعث گاہک ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے، جبکہ تاجر برادری بھی حکومت سے نالاں نظر آئی ہے اور ان کی جانب سے 24 گھنٹے مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں