پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، یومیہ کیسز میں حوصلہ افزاء حد تک کمی آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے ساتھ ہی یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تیزی سے کمی آنے لگی، گزشتہ24 گھنٹے میں330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وباء کورونا وائرس سے مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد بتدریج کم رہی ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار28 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وباء کورونا وائرس سے مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس سے اندازہ

لگایا جاسکتا ہے کہ اموات کی شرح میں زبردست کمی آئی ہے جو کہ تمام پاکستانیوں کے لیے حوصلہ افزاء بات ہے۔لیکن نئی اموات کے ساتھ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد5984 ہوگئی ہے۔اسی طرح ملک بھر میں 2 لاکھ 48 ہزار873 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی کورونا وائرس پر قابو لانے کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔ حکومت نے عید سے قبل مویشی منڈیوں میں اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا تھا، بتایا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آئے ہیں۔ واضح رہے عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں خریداروں کی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ تھا۔اب نتائج سامنے آئے ہیں کہ خیال رہے اسمارٹ سیمپلنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے قبل ازوقت لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد فی الفور ہو چکا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن17اگست تک نافذالعمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر اور تمام اضلاع میں کریانہ اسٹورز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورانٹ، پارکس، سینماء ہالزبدستور بند رہیں گے۔جبکہ میڈیکل اسٹورز، پنکچرزشاپس، اور تندور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ صوبے میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 24 گھنٹے چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں